تاثیر 16 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 16 اپریل:وزیراعلیٰ بننے کے بعد سمراٹ چودھری ایکشن موڈ میں ہیں۔ جمعرات کی صبح سمراٹ چودھری سکریٹریٹ پہنچے اور تمام محکموں کے پرنسپل سیکرٹریوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں کئی اہم انتظامی ہدایات جاری کیے جانے کی توقع ہے۔ دریں اثنا بہار میں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے کوٹے سے نائب وزیر اعلیٰ وجے چودھری نے بھی محکمہ ا?بی وسائل کا چارج سنبھالا۔
سمراٹ چودھری نے بدھ کے روز بہار کے 24ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ ان کے ساتھ جے ڈی یو کے وجے چودھری اور بیجندر یادو بھی تھے۔ فی الحال ریاستی کابینہ میں توسیع نہیں کی گئی ہے۔ موجودہ نظام کے تحت وزیر اعلی سمراٹ چودھری کے پاس 29 محکمے ہیں، جن میں داخلہ بھی شامل ہے، جب کہ وجے چودھری 10 اور بجیندر یادوکو 8 محکمہ کی ذمہ دار دی گئی ہے۔ ان محکموں کو کابینہ میں توسیع کے بعد دوبارہ تقسیم کیا جائے گا۔ تب تک تینوں لیڈر تمام محکمے سنبھال لیں گے۔

