بی جے پی کے وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی ، کانگریس صدر کھڑگے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

تاثیر 22 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ، 22 اپریل : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک وفد نے آج یہاں الیکشن کمیشن آف انڈیا سے ملاقات کی اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ وفد میں مرکزی وزراء کرن رججو، نرملا سیتا رمن، ارجن رام میگھوال اور دیگر رہنما شامل تھے۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کے خلاف ’دہشت گرد‘ریمارک کو ملک کی جمہوریت کے خلاف قرار دیتے ہوئے کھڑگے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرن رججو نے الزام لگایا کہ کانگریس صدر نے وزیر اعظم مودی کے خلاف توہین آمیز اورغیر جمہوری زبان استعمال کی ، جو نہ صرف قومی مسئلہ ہے بلکہ جمہوریت کے لیے بھی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو ’دہشت گرد‘ کہنا سنگین جرم ہے اور ایسی زبان پہلے کبھی کسی سیاسی جماعت نے استعمال نہیں کی۔