تاثیر 22 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کرشنا گری ، 22 اپریل: تمل ناڈو کے کرشنا گری ضلع میں بدھ کی صبح ایک سڑک حادثہ میں تین لوگوں کی موت ہو گئی اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہوسور کے قریب قومی شاہراہ پر ایک کار اور ایک اومنی بس آپس میں ٹکرا گئی۔پولیس کے مطابق کار بنگلورو سے دھرما پوری جا رہی تھی جس میں چار افراد سوار تھے۔سانا ماؤعلاقے کے قریب، ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا ، اور کار ایک آنے والی اومنی بس سے ٹکرا گئی۔ بس مسافروں کو الندورپیٹ سے بنگلورو لے جا رہی تھی۔ٹکر اتنا شدید تھا کہ کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جس سے کار میں سوار افراد پھنس گئے۔ جائے وقوعہ پر چیخ وپکار مچ گئی اور زخمی مدد کے لیے پکارنے لگے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں جنہوں نے پھنسے ہوئے زخمیوں کو نکال کر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔ہسپتال میں معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے تین افراد کو مردہ قرار دے دیا جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔

