سنجئے کمار سنگھ کو سنت شیوانند اکیڈمی +2 اسکول سہسرام انچارج پرنسپل ہونے پر ملی مبارکبادیاں

تاثیر 15 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سنت شیوانند اکیڈمی +2 اسکول سہسرام کے انچارج پرنسپل کے طور پر شری سنجئے کمار سنگھ کے مقرر ہونے پر اسکول اساتذہ کے ساتھ کئی دیگر لوگوں نے انھیں مبارکباد دی ہے ۔ انچارج پرنسپل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سنجئے کمار سنگھ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ مثبت اور ذمہ دارانہ نقطہ نظر کے ساتھ ہم تعلیمی اصلاحات کے لئے مل کر کام کرینگے، طلبہ کے مستقبل کو سنوارنے کا عزم کرینگے اور اسکول فیملی کے تمام اسٹاف اور اساتذہ کے ساتھ مل کر ایک خوشگوار اور محفوظ تعلیمی ماحول میں طلبہ کے بہتر مستقبل کے لئے کوشاں رہینگے ۔ استقبالیہ اور خیرمقدمی تقریب کے موقع پر سہسرام ​​کے بلاک ایجوکیشن آفیسر سونو کمار، اروند کمار آنند، جہانوی کماری، ستیندر پرساد ساہ، جئے ناتھ شرما، پربھات کمار، آرتی کماری، دیپ رانی کماری، شویتا رانی، روبی کماری، پائل کماری، رینو کماری، اونیش کمار، سچن کمار، ونود کمار، راہل کمار، سری کمار، ونود کمار، اے ونیش کمار، ونود کمار، انجورا دیوی، لچھو سنگھ، کملیش کمار مہتو، ببلو کمار، جگن ناتھ سنگھ، امیت راٹھور، ستیہ نارائن سوامی، اختر امام انجم، سوگریو پرساد سنگھ، روی شنکر سنگھ، رماکانت پاسوان، رویندر کمار، دھرمیندر کمار، پرکاش کمار، منیش کمار، مدھومیتا کماری، انوی کمار، شاکر علی، شیوم کمار، نریندر کمار، منیش کمار، ڈاکٹر سنتوش کوشواہا و دیگر ہزاروں معززین نے شری سنجئے کمار سنگھ کے سنت شیوانند اکیڈمی +2 اسکول سہسرام کے انچارج پرنسپل ہونے پر انھیں مبارکباد دی ہے ۔