دلجیت دوسانجھ کی ‘دی ٹونائٹ شو’ میں واپسی

تاثیر 28 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ ایک بار پھر بین الاقوامی اسٹیج پر ہندوستان کا نام روشن کرنے والے ہیں۔ دلجیت 28 اپریل کو امریکی میزبان جمی فالن کے مقبول شو “دی ٹونائٹ شو” میں اپنی شاندار واپسی کریں گے۔ اس خبر نے ان کے مداحوں میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر اس کی خوب چرچا ہو رہی ہے۔
دلجیت نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ جمی فالن کے ساتھ بھنگڑا پرفارم کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو ان کی ناقابل یقین کیمسٹری کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ ویڈیو آن لائن تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اور شائقین اسے دلجیت کے لیے ایک اور بڑی بین الاقوامی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔