جولا پاڑہ مسجد لین میں انتخابی پرچار، مقامی قیادت کی شرکت

تاثیر 25 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا: جولا پاڑہ مسجد لین نزد سید شاہ بابا مزار کے قریب ایک انتخابی پرچار پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر سابق کونسلر گوتم دتہ، ریاض احمد، مسز عصمت آرا بیگم اور محمد سلیم سمیت متعدد معززین موجود تھے۔
پروگرام میں اسلام الدین لالہ، سائبل پترا، صلاح الدین خان، عبدالقیوم انصاری، ایتو خان، مسز دیبولینا چٹرجی، ظفر بخش لٹو، صدام، ببلو خان اور ارمان انصاری بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی سینٹرل ہوڑہ کے امیدوار اروپ رائے نے خطاب کرتے ہوئے عوام سے حمایت کی اپیل کی اور علاقے کی ترقی کے عزم کا اظہار کیا۔ پروگرام کی نگرانی عبدالقیوم انصاری نے کی۔