ہاجمولا کا نیا مہم “مستی کی پاٹھ شالا” — بچوں میں جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا اقدام

تاثیر 25 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 25/ اپریل (تاثیر بیورو) ڈابُر انڈیا لمیٹڈ نے اپنے معروف برانڈ ہاجمولا کے تحت “مستی کی پاٹھ شالا” کے نام سے ایک نئے مہم کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد اسکولی بچوں میں کھیل کود اور جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس مہم کا افتتاح کولکاتا کے اِچّھا پور میں ایک خصوصی پروگرام کے ذریعے کیا گیا۔
کمپنی کے مطابق یہ مہم مغربی بنگال اور اتر پردیش کے 20 شہروں کے 550 اسکولوں تک پہنچے گی، جس سے تقریباً ڈھائی لاکھ طلبہ مستفید ہوں گے۔ پروگرام میں تفریحی کھیلوں کے ساتھ ماہرینِ صحت کے سیشنز بھی شامل ہیں، جن کے ذریعے بچوں، والدین اور اساتذہ کو روزانہ جسمانی سرگرمیوں کے فوائد، بہتر میٹابولزم، مضبوط یکسوئی اور صحت مند نظامِ ہضم کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔