تاثیر 15 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی ، 15 اپریل :مہاراشٹر کی سیاست میں ایک بار پھر بیان بازی تیز ہو گئی ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی چیف ترجمان نوناتھ بان نے ادھو ٹھاکرے گروپ (یو بی ٹی) میں اندرونی اختلافات کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنجے راوت اور آدتیہ ٹھاکرے کے درمیان براہ راست ٹکراؤ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
ممبئی میں بی جے پی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوناتھ بان نے کہا کہ پارٹی میں آدتیہ ٹھاکرے کو کارگزار صدر بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے، لیکن اس بارے میں سنجے راوت لاعلمی ظاہر کر رہے ہیں، جس سے سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا وہ پارٹی کے فیصلوں سے باہر ہو چکے ہیں۔

