پہلے مرحلے کی زبر دست ووٹنگ سے ممتا بنرجی کی حکومت کا سپڑا صاف : امت شاہ

تاثیر 26 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نادیہ، 26 اپریل (: مغربی بنگال اسمبلی انتخابی مہم کے درمیان راناگھاٹ ضلع میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ پہلے مرحلے میں بمپر ٹرن آو¿ٹ ریاست میں تبدیلی کا اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ کے پہلے مرحلے نے خود ممتا بنرجی کی حکومت کے لیےصفایہ کا اشارہ دیا، جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 151 میں سے تقریباً 110 سیٹوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ باقی کام کو مکمل کرے گا اور ریاست میں بی جے پی کی حکومت کی راہ ہموار کرے گا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی حکومت بناتی ہے تو خواتین کے کھاتوں میں ہر ماہ 3000 روپے جمع کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بیروزگار نوجوانوں کو 5000 روپے ملیں گے۔

امت شاہ نے کہا کہ ماو¿ں اور بہنوں کو سرکاری بسوں میں ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا اور وہ مفت سفر کر سکیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گریجویشن کرنے والی لڑکیوں کو 50,000 روپے کی گرانٹ دی جائے گی۔ مزید برآں، بی جے پی حکومت کارخانے لگانے کے خواہشمند بے روزگار نوجوانوں کے لیے 15 لاکھ روپے کے قرض کا انتظام کرے گی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے الزام لگایا کہ ممتا بنرجی نے پورے بنگال میں دراندازوں کو رکھا ہوا ہے اور ریاست کو دراندازوں سے پاک کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ درانداز نوکریاں چھین کر لوگوں کو غریب بنا رہے ہیں۔