فلمی انداز میں ڈکیتی، بولیرو سے گھیر کر زیورات کے تاجر سے 5 لاکھ کی لوٹ

تاثیر 17 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

مظفر پور (نزہت جہاں)
بوچھہاں تھانہ میں جمعرات کی رات ایک سنسنی خیز ڈکیتی کی واردات نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ زیورات کے تاجر شیکھر کمار اپنی دکان بند کر کے کار سے گھر لوٹ رہے تھے کہ کالی  چوک   کے قریب بدماشوں نے انہیں نشانہ بنایا جیسے ہی تاجر کالی چوک سے اپنے گھر کی طرف مڑے، سامنے سے ایک بولیرو گاڑی آ کر ان کی کار کے آگے رک گئی۔ اس میں سوار دو ملزمان نے کٹّا دکھا کر شیکھر کمار اور ان کے بھانجے انکیت کمار کو زبردستی گاڑی سے نیچے اتار دیا۔ اس کے بعد ملزمان نے کار میں رکھے تقریباً دو لاکھ روپے نقد اور قریب تین لاکھ روپے کے سونے کے زیورات لوٹ لیے۔ جاتے وقت وہ ان کا موبائل بھی چھین کر فرار ہو گئے۔
واقعے کے بعد پولیس میں کھلبلی مچ گئی۔ ڈی ایس پی مشرقی، ون الی وتس کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے صرف 12 گھنٹوں کے اندر لوٹی گئی کار کو گاے گھاٹ تھانہ کے مونی کلیان ٹولا سے برآمد کر لیا۔
پولیس کی مسلسل چھاپہ ماری کے باعث ملزمان کار کو سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مجرموں کی شناخت ہو چکی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف کا ماحول ہے اور سکیورٹی انتظامات پر سوال اٹھنے لگے ہیں کہ آخر اتنی بڑی واردات کے بعد بھی ملزمان کیسے آسانی سے فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا اور لوٹا گیا سامان بھی برآمد کرنے کی کوشش جاری ہے۔ یہ واقعہ ضلع کی قانون و انتظامیہ پر بڑے سوال کھڑے کر رہا ہے۔