دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات قبول نہیں : اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

تاثیر 21 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

تہران،21اپریل۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالباف نے اعلان کیا کہ تہران دھمکیوں کے سائے میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات قبول نہیں کرتا۔ قال?باف جو کہ ایران کے چیف مذاکرات کار بھی ہیں، انھون نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات کی میز کو “ہتھیار ڈالنے کی میز” میں بدلنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب ایک ایرانی عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ’واشنگٹن پوسٹ‘ اخبار کو بتایا کہ ٹرمپ کے عوامی بیانات کا لہجہ اور مسلسل امریکی محاصرہ وہ دو خطرناک ترین عوامل ہیں جو مذاکرات کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن اور تہران معاہدے کے خدوخال پر بڑی حد تک متفق ہو چکے ہیں، لیکن ٹرمپ کا سخت گیر لہجہ سفارتی پیش رفت کو سبوتاڑ کر سکتا ہے۔