تاثیر 30 اپریل ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں, 30 اپریل:مرکزی ریلوے وزیر اشونی ویشنو نے جمعرات کے روز وندے بھارت ایکسپریس کو جموں تک توسیع دینے کے بعد جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ریلوے میں حفاظت اور سیکورٹی کے لیے بہتر مینٹیننس کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے، جبکہ جموں سے سری نگر ریل لائن کی گنجائش میں اضافہ اگلا اہم ہدف ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قاضی گنڈ سے سرینگر تک ریلوے ٹریک کو ڈبل کرنے کا کام جاری ہے، جس سے مزید ٹرینیں چلانے میں مدد ملے گی۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی طرز کی ٹیکنالوجی یورپ میں بھی استعمال ہو رہی ہے، جس سے مال برداری کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ان کے مطابق کشمیر سے دہلی تک تقریباً 2 کروڑ کلوگرام سیب ریلوے کے ذریعے منتقل کیے جا چکے ہیں جبکہ چیری کے لیے 32 بوگیاں بک کی گئی ہیں۔

