تاثیر 27 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ڈھاکہ، 27 مئی:بنگلہ دیش میں ڈھاکہ-ٹانگائل-جمنا پل ہائی وے پر رات بھر 47 کلومیٹر طویل ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔ پولیس اور جمنا پل کے اہلکاروں نے غازی پور کے چندرا علاقے میں شدید ٹریفک جام ہونے کی اطلاع دی۔ بقرعید کی وجہ سے لوگ جلد از جلد اپنی منزلوں پر پہنچنے کے لیے بے تاب ہیں۔ شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ بارش ہو رہی ہے۔ درجنوں گاڑیاں درمیان میں خراب ہو گئی ہیں۔

