شبد ایوارڈز کے لیے درخواستیں مدعو

تاثیر 13 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بنگلورو، 13 مئی:بنگلورو کی مشہور ہندی قلم کاروں کی تنظیم ’شبد‘ نے بہترین ادبی تخلیقات اور ہندی کے فروغ کے لیے قائم کیے گئیاپنے دو سالانہ ایوارڈز کے لیے درخواستیں مدعو کی ہیں۔ پہلا انعام ’اگیہ شبد سرجن سمان‘ ہے، جس میں ایک لاکھ روپے کا انعام ہے۔ یہ ایوارڈ ملک کی ممتاز ادبی شخصیت کو دیا جاتا ہے۔ دوسرا انعام، جس میں پچیس ہزار روپے ہوتے ہیں، ’دکشن بھارت شبد ہندی سیوی سمان‘’ ہے۔ اسے جنوبی ہندوستان میں ہندی زبان اور ادب کے فروغ میں نمایاں خدمات کے لیے کسی ہندی کے ایک ممتاز خادم کو دیا جاتا ہے۔ شبد کے صدر ڈاکٹر شری نارائن سمیر نے آج جاری ایک پریس ریلیز میں مذکورہ معلومات دی۔
ریلیز کے مطابق، ’’اگیہ شبد سرجن سمان – 2026‘‘ کے لیے اہل مصنف کا انتخاب ملک کے نامور ادیبوں، مدیران، اسکالرز، اشاعتی اداروں اور گزشتہ تین برسوں (2025 سے 2023) میں شائع ہونے والے مصنفین کی ادبی شراکت کے شفاف جائزے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ مجوزہ درخواست میں مصنف کا نام اور رابطے کا پتہ (بشمول موبائل نمبر، ای میل آئی ڈی)، پچھلے تین برسوں میں شائع ہونے والی کتاب کی تفصیلات اور اس کی خاصیت (بشمول پبلشر کا نام اور پتہ، موبائل/فون/ای میل آئی ڈی) اور مصنف کی مجموعی شراکت کی مختصر تفصیل (زیادہ سے زیادہ 200 الفاظ میں) درکار ہوگی۔ داخلہ کے ساتھ متعلقہ کتاب کی چار کاپیاں درکار ہوں گی۔