بہار ریاستی ملک کوآپریٹو فیڈریشن نے سودھا دودھ کی قیمتوں میں دو روپے فی لیٹر اضافہ کیا

تاثیر 22 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 22 مئی :۔بہاراسٹیٹ ملک کوآپریٹیو فیڈریشن (کنفیڈ) نے سودھا دودھ کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ لاگو ہونے والی نئی قیمتوں کے ساتھ، صارفین کو اب فی لیٹر2 مزید خرچ کرنا ہوں گے۔ امول نے بھی 22 مئی کی صبح سے لاگو ہونے والی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا۔ پہلے سودھا گولڈ دودھ 65 روپے فی لیٹر میں دستیاب تھا، جس کی قیمت اب بڑھ کر 67 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ سدھا شکتی دودھ جو پہلے 57 روپے فی لیٹر میں دستیاب تھا جو اب اس کی قیمت 59 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ گائے کے دودھ کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ پہلے54 فی لیٹر میں دستیاب تھا، اب یہ بڑھ کر56 فی لیٹر ہو گیا ہے۔سودھا کے علاوہ آشیرواد سمیت دیگر ڈیری کمپنیوں کے پروڈکٹس بھی راجدھانی پٹنہ سمیت بہار کے کئی اضلاع میں فروخت ہوتے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ سودھا دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دیگر دودھ کمپنیاں بھی جلد ہی اپنے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ دودھ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان ایک خوش آئند راحت یہ ہے کہ پنیر، کھویا، چھینہ اور ان سے بنی مٹھائی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ صارفین کو ان مصنوعات کے لیے کوئی اضافی رقم ادا نہیں کرنی پڑے گی۔کنفیڈ کے عہدیداروں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی پیداوار اور آپریشنل لاگت کی وجہ سے قیمت پر نظر ثانی ضروری تھی۔ انہوں نے جانوروں کے کھانے کی قیمتوں اور نقل و حمل کے اخراجات میں نمایاں اضافے کا حوالہ دیا جس سے ان پٹ لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ ڈیری سیکٹر کوگذشتہ کچھ سالوں سے بڑھتی ہوئی لاگت کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے خوردہ قیمتوں میں وقتاً فوقتاً تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ گذشتہ دو سالوں میں سودھا کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے 21 مئی 2025 کو کوآپریٹیو نے بہار میں دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا تھا۔