فطرت کے تحفظ کو صرف پالیسی نہیں، بلکہ ثقافت بنائیں گے : مرکزی وزیر یادو

تاثیر 22 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 22 مئی:مرکزی وزیرِ برائے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی بھوپیندر یادو نے کہا ہے کہ ہندوستان کی قدیم ندی تہذیبوں میں نرمدا کا خاص مقام ہے۔ ریاست میں امرکنٹک اور پاتال کوٹ دھرتی پر ایشور (خدا) کا دیا ہوا سب سے بڑا تحفہ ہیں۔ حیاتیاتی تنوع ہماری ہندوستانی تہذیب کی اصل روح ہے، انہیں برقرار رکھنا ہی ہمارا عزم اور ہمارا ہدف ہے۔ عالمی یومِ حیاتیاتی تنوع پر ہم سب عہد کریں کہ جسے ہم بنا نہیں سکتے، کم از کم اسے بگاڑیں تو نہیں۔مرکزی وزیر یادو جمعہ کے روز بھوپال میں عالمی یومِ حیاتیاتی تنوع کے موقع پر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فاریسٹ مینجمنٹ (آئی آئی ایف ایم) میں منعقدہ ریاستی سطح کے پروگرام اور چیتا تحفظ پر میڈیا ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دھرتی پر دستیاب حیاتیاتی تنوع سے ہمیں غذا، دوا اور زندگی ملتی ہے۔ دنیا میں ہم زمین کا 2.4 فیصد رقبہ رکھتے ہیں۔ ہندوستان میں 36 ہزار خوشحال نباتات ہیں، لیکن یہ عالمی سطح پر صرف 8 فیصد کے ا?س پاس ہے۔ ’’پروجیکٹ چیتا‘‘ میں ہم نے ایک جنگلی جاندار کی نسل کا تحفظ کیا ہے۔ چیتا گھاس کے میدانوں (گراس لینڈز) میں رہنے والا جاندار ہے۔