تاثیر 8 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سرینگر، 08 مئی:شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں جمعہ کو دریائے جہلم میں ڈوبنے کے بعد تین نوجوانوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ چیک چندرگیر علاقے میں اس وقت پیش آیا جب تین نوجوان دریا کے کنارے خیمہ کا سامان دھو رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد مقامی رہائشیوں اور رضاکاروں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ابتدائی کارروائی کے دوران دو لاشیں نکالی گئیں جب کہ تیسری لاش بعد میں نکالی گئی۔ ان کی شناخت عادل احمد ڈار (18) ولد بشیر احمد ڈار، سمیر احمد ڈار (22) ولد محمد جمال ڈار اور سہیل احمد ڈار (22) ولد غلام نبی ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ لاشوں کو بعد ازاں قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں غم کا سماں ہے۔ہر ایک کی آنکھ پرنم ہے۔

