تاثیر 23 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 23 مئی : مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار مڈفیلڈر برونو فرنینڈس کو 2025-26 سیزن کے لئے پریمیئر لیگ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔ یہ پرتگال کے اس فٹبالرنے پہلی بار یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے ۔
برونو فرنینڈس نے پورے سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مانچسٹر یونائیٹڈ کی یوای ایف اے چیمپئنز لیگ میں واپسی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 37 لیگ میچوں میں نے آٹھ گول کیے اور20 اسسٹ فراہم کیے۔اس طرح مجموعی طور پر 28 گول کرنے میں براہ راست تعاون دیااور ٹیم کو پوائنٹس ٹیبل میں تیسری پوزیشن تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔
سیزن میں ان کی 20 ویں اسسٹ نے ناٹنگھم فاریسٹ کے خلاف 3-2 کی جیت تھا، جب انہوںنے برائن ایمبیومو کے لئے گول تیار کیا۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے پریمیئر لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ اسسٹ کرنے کا ریکارڈ برابر کر لیا ۔ اب وہ تھیئری ہنری اور کیون ڈی برونے جیسے لیجنڈ کھلاڑیوں کے ساتھ اس فہرست میں شامل ہو گئے ہیں ۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کو سیزن کے آغاز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وقت کے کوچ روبن اموریم کی حکمت عملی کے تحت، برونو فرنینڈس کو گہرے مڈفیلڈ کے کردار میں کھیلنا پڑا، جس سے ان کا حملہ آور اثر کم ہو گیا۔

