مغربی بنگال انتخابات میں مرکزی فورسز نے قابل ستائش کام کیا : ادھیر رنجن چودھری

تاثیر 3 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 3 مئی: کانگریس کے سینئر لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں مرکزی فورسز کے رول کی کھل کر تعریف کی ہے۔ ہفتہ کی شام دیر گئے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے چودھری نے کہا کہ مرکزی نیم فوجی دستوں کی موجودگی کی وجہ سے عام رائے دہندگان بغیر کسی خوف کے پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے اور ووٹنگ نسبتاً خوف سے پاک ماحول میں ہوئی۔
انہوں نے واضح کیا کہ مرکزی فورسز کی تعریف کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ بی جے پی یا الیکشن کمیشن کی حمایت کر رہے ہیں بلکہ انہوں نے کہا کہ بہتر حفاظتی انتظامات کی وجہ سے لوگوں کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے میں سہولت ملی۔