تاثیر 3 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کوشامبی، 3 مئی: اترپردیش کے کوشامبی ضلع کے منجھن پور تھانہ علاقے میں اتوار کو کھدائی کے دوران مٹی کا ایک ٹیلہ دھنس کر گرجانے سے چھ سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے۔ جب تک گاؤں والوں نے انہیں بچایا اور اسپتال لے گئے، ماں بیٹی سمیت تین افراد کی موت ہو چکی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور انتظامی حکام نے واقعہ کی تحقیقات کی۔
سی او صدر شیوانک سنگھ نے بتایا کہ اتوار کو کوشامبی ضلع کی منجھن پور تحصیل کے تحت چاکتھاما گاؤں کی کچھ خواتین اپنے گھروں اور چولہے کو سفید کرنے کے لیے گاؤں کے قریب ایک تالاب میں مٹی کھودنے گئی تھیں۔ کھدائی کے دوران مٹی کا ایک بڑا حصہ دھنس کرگر گیا جس سے کئی لوگ دب گئے۔

