تاثیر 13 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
رائے پور ، 13 مئی: وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ایندھن کے تحفظ اور قومی مفاد میں وسائل کے منصفانہ استعمال کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی نے کہا ہے کہ توانائی کے عالمی بحران اور ماحولیاتی چیلنجوں کے اس دور میں یہ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے کہ ہم پٹرول اور ڈیزل جیسے قیمتی وسائل کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں۔
وزیراعلیٰ سائی نے بدھ کے روز کہا کہ توانائی کا تحفظ صرف ایک معاشی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے جو آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق ہے۔وزیر اعلیٰ سائی نے کہا کہ اس جذبے سے متاثر ہو کر ریاستی حکومت کی طرف سے ایندھن کی کھپت کو کم کرنے اور وسائل کے منصفانہ استعمال کے لیے سرکاری سطح پر ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے سرکاری دوروں کے دوران اب صرف ضروری گاڑیاں ہی قافلے میں شامل ہوں گی۔ مختلف کارپوریشنوں اور بورڈز کے وزراء اور عہدیداروں سے بھی تاکید کی گئی ہے کہ وہ گاڑیوں اور دیگر سرکاری وسائل کو کفایت شعاری سے استعمال کریں۔

