تاثیر 13 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
احمد آباد ، 13 مئی:گجرات حکومت نے 72 آئی اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس بڑے انتظامی ردوبدل میں مختلف اضلاع کے کلکٹر، میونسپل کمشنرز اور کئی سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔
بدھ کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ، جام نگر میونسپل کارپوریشن کمشنر ڈی این مودی کا تبادلہ کر کے گاندھی نگر ترقیاتی کمشنر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ احمد آباد کلکٹر سجیت کمار کو ریاستی محکمہ ٹیکس کا خصوصی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ سورت کے کلکٹر ڈاکٹر سوربھ پاردھی کو محکمہ سیول سپلائی کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح بھروچ کے کلکٹر گورانگ مکوانہ کو گجرات انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ نرمدا-راج پیپلا کلکٹر سنجے مودی کو گجرات اسٹیٹ ٹرائبل ڈیولپمنٹ ریذیڈنشل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن سوسائٹی کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ موربی کلکٹر کرن جھاویری کو ناڈیاڈ میونسپل کارپوریشن کا کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

