تاثیر 3 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی بدھ پورنیما بھگوان بدھ کے یوم پیدائش کے موقع پر کشواہا سبھا بھون کے زیر اہتمام کشواہا سبھا بھون صدر مسٹر پنواسی سنگھ کی صدارت میں اور نائب صدر رویندر پرساد سنگھ کی نگرانی میں تمام ذاتوں اور مذاہب کے لوگوں کے لئے ایک مفت اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی ۔ صبح پرچم کشائی کے بعد بدھ عقیدتمندوں نے چراغ روشن کئے، بدھ وندنا پوجا کی اور کھیر پرساد تقسیم کیا ۔ کشواہا سبھا بھون کے سکریٹری شیوکمار سنگھ اور کشواہا سبھا بھون کے نائب صدر جناب نربھے کمار سنگھ ایڈوکیٹ نے مہمانوں، ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدیداروں، اراکین، عطیہ دہندگان اور لائف ممبران کا لباس اور ہار پہنا کر استقبال کیا ۔ دوپہر 2:00 بجے تمام ذاتوں اور مذاہب کے لوگوں کے لئے مفت شادی کی تقریب کا باقاعدہ افتتاح سہسراممیونسپل کارپوریشن کی میئر کاجل کماری، ڈاکٹر امیت کمار، اور کامیشور سنگھ سیکرٹری مہاتما پھولے میڈیکل کالج مرادآباد نے چراغ جلا کر کیا ۔ تقریب میں پنٹو کمار رام، درگا کماری، ہریندر کمار سنگھ، خوشی کماری، ستیش کمار، کریتی مادھو، دنیش کمار، خوشبو کماری، اور دیگر نے شادی کی، دولہا اور دلہن اور انکے والدین کو کپڑوں اور ہاروں سے نوازا گیا ۔ دولہا اور دلہن کو کشواہا سبھا بھون کے ٹرسٹی ستیہ نارائن سوامی، وزیر دیپک کمار، کاجل کماری، ڈاکٹر امیت کمار، کامیشور سنگھ سکریٹری مہاتما پھولے میڈیکل کالج نے عہد پڑھ کر سنایا ۔ تقریب میں سروجن کلیان سنستھا کے صدر یوگیندر کشواہا، وکاس کمار، بنتے چکردھری، ہریہر پرساد سنگھ، چننو کمار، ارون کمار، جگنارائن سنگھ، ارون کمار، آر ایس ایس سنگھ، اشوک کمار سنگھ، سنیل کمار، ایڈوکیٹ کملیش کمار مہتو، ایڈوکیٹ سنتوش کمار، خزانچی کپل دیو سنگھ، نائب خزانچی جگت پرکاش موریہ، شیوکمار موریہ، جوائنٹ سکریٹری جگروپن سنگھ، پرمود کمار سنگھاسن سنگھ، کامیشور سنگھ، منوج وشوکرما، رتیش کمار، راجندر سنگھ، ٹیچر میگھناتھ سنگھ، رام نارائن سنگھ، رام آشرے سنگھ، مکھیا بابو سنگھ، رمش سنگھ، للت سنگھ وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا ۔

