تاثیر 13 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
گوہاٹی ، 13 مئی:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسوا سرما کی قیادت میں نئی حکومت کی پہلی کابینہ میٹنگ بدھ کو منعقدہوئی۔ اجلاس میں کئی اہم پالیسی ساز فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت نے آج باضابطہ طور پر عہدہ سنبھال لیا ہے اور جلد ہی وزراء کے قلمدانوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کابینہ نے 26 مئی کو ایوان میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم قبائلی برادریوں اور تمام مذہبی روایات اور رسومات کو یو سی سی کے دائرہ کار سے باہر رکھا جائے گا۔ مجوزہ یو سی سی بنیادی طور پر شادی کے لیے کم از کم عمر، جائیداد کے حقوق ،لو ان ریلیشن شپ، اور تعدد ازدواج جیسے مسائل کا احاطہ کرے گا۔

