تاثیر 8 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ہاوڑہ، 08 مئی (محمد نعیم) ہوڑہ ہاٹ ہائی مدرسہ کے ہائی سیکنڈری شعبہ میں مدرسہ امتحان 2026 کے نتائج انتہائی حوصلہ افزا رہے۔ اسکول کے طلبہ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ادارے کا نام روشن کیا ہے۔
موصولہ تفصیلات کے مطابق امتحان میں کل 112 طلبہ شریک ہوئے، جن میں سے 108 طلبہ کامیاب قرار پائے۔ نمایاں بات یہ رہی کہ 8 طلبہ نے فرسٹ ڈویژن حاصل کیا، جبکہ 100 طلبہ سیکنڈ ڈویژن سے کامیاب ہوئے۔
اس سال اسکول کا سب سے زیادہ نمبر 486 رہا، جس پر اساتذہ، طلبہ اور سرپرستوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اسکول انتظامیہ نے اس کامیابی کو طلبہ کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کے تعاون کا نتیجہ قرار دیا۔
اس موقع پر انچارج استاد ایم ڈی اعجاز احمد نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ نے محنت اور لگن سے یہ کامیابی حاصل کی ہے، اور مستقبل میں مزید بہتر نتائج کی امید کی جا رہی ہے۔

