تاثیر 21 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 21 مئی: ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے خلاف ہارنے کے بعد اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم نے تقریباً 20 رن کم بنائے۔ ہاردک کا خیال ہے کہ اگر وہ یا تلک ورما تھوڑی دیر کریز پر رہتے تو ممبئی کے پاس میچ جیتنے کا بہتر موقع ہوتا۔
ممبئی انڈینز کی ٹیم پاور پلے میں ہی4 وکٹوں پر 46 رن گنواچکی تھی۔ پوری اننگز میں ٹیم کی آٹھ شراکتوںمیں سے چھ 20 رن سے کم تھیں۔ ممبئی نے 147 رن بنائے، جس کا تعاقب کے کے آرنے سات گیندیں باقی رہ کرکر لیا۔
میچ کے بعد ہاردک پانڈیا نے کہا، “ہم تقریباً 20 رن سے پیچھے رہ گئے، ہم نے پاور پلے میں کافی وکٹیں گنوائیں۔ اگر تلک ورما یا میں تھوڑی دیر تک بیٹنگ کرتے اور دو اچھی شراکت داری کرتے تو ہم مزید 15سے20 رن جوڑ سکتے تھے۔ تب ہمارے پاس میچ جیتنے کا اچھا موقع ہوتا۔”
ہاردک اور تلک دونوں درمیانی اوورمیں سست تھے۔ ہاردک نے 27 گیندوں پر 26 رن بنائے، جب کہ تلک ورما نے 32 گیندوں پر 20 رن بنائے۔ یہ اننگز کے لیے آئی پی ایل کی تاریخ کے بدترین اسٹرائیک ریٹ میں سے ایک تھا جہاں نمبر 5 اور 6 بلے بازوں نے کم از کم 20 گیندیں کھیلی ہوں۔

