تاثیر 21 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن، 21 مئی: امریکہ میں ایبولا کا خوف اب واضح ہوتا جا رہا ہے۔ پیرس سے ڈیٹرائٹ( مشی گن )جانے والی ایئر فرانس کی فلائٹکو بدھ کے روز کینیڈا کے شہر مونٹریال کی طرف موڑ نا پڑ گیا۔ در اصل فلائٹ میں اچانک اس خبر سے ہلچل مچ گئی کہ مسافروں میںسے ایک کا تعلق ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو سے ہے اورفلائٹ نے ایبولا کی وبا سے متعلق امریکی پابندیوں کی تعمیل کرنے میں لاپرواہی کی ہے۔
سی بی ایس نیوز کے مطابق، یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (سی بی پی) کے ترجمان نے کہا کہ یہ ایئر فرانس کی غلطی تھی۔ ایئر فرانس نے غلطی سے مسافر کو امریکا جانے والی پرواز میں سوار کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایبولا وائرس کے خطرے کو کم کرنے کے لیے پروازوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ ان کے مطابق مسافر کو جہاز میں سوار نہیں ہونا چاہیے تھا۔ جس کی وجہ سے پرواز کو ڈیٹرائٹ میٹروپولیٹن وین کاؤنٹی ایئرپورٹ پر اترنے سے روک دیا گیا۔ اس کے بعد پرواز کو کینیڈا کے شہر مونٹریال کی طرف موڑ دیا گیا۔

