آئی پی ایل 2026: جوش انگلس ممبئی پہنچے، 4 مئی کو ایل ایس جی کے لیے کھیل سکتے ہیں

تاثیر 2 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 2 مئی :۔انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)2026کے درمیان جوش انگلس کے حوالے سے ایک اہم اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ آسٹریلیائی وکٹ کیپر بلے باز انگلس ہندوستان پہنچ گئے ہیں اور ممبئی میں لکھنو¿ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) میں شامل ہو گئے ہیں۔ وہ 4 مئی کو ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کے لیے انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے۔

انگلس کی دستیابی کے بارے میں پہلے کافی تنازعہ ہوا تھا۔ انہوں نے اس سیزن میں محدود دستیابی کا حوالہ دیتے ہوئے پنجاب کنگز کے ذریعہ ریٹیشن کو ٹھکرا دیا تھا، جس پر ٹیم کے ایک معاون مالک نے انہیں غیرپیشہ ور تک قرار دے دیا تھا۔ گزشتہ سیزن میں پنجاب کنگز کے لیے کھیلنے والے انگلس کو اس مرتبہ ایل ایس جی نے8.6کروڑ روپے میں خریدا۔

31 سالہ انگلس کا ممبئی کے اسٹار گیند باز جسپریت بمراہ کے خلاف شاندار ریکارڈ ہے۔ انہوں نے دو میچوں میں بمراہ کے خلاف 34 گیندوں پر 52 رنز بنائے ہیں۔ خاص طور پر، آئی پی ایل 2025 کے کوالیفائر 2 میں، انہوں نے ایک ہی اوور میں 20 رنز دے کر میچ کا رخ بدل دیا۔