تاثیر 11 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، کٹرینہ کیف نے اس سال اپنا پہلا مدرز ڈے بہت خاص انداز میں منایا۔ اداکارہ نے اپنے بیٹے ویہان کوشل کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بے حد جذباتی کردیا۔ کٹرینہ اور وکی کوشل نے 7 نومبر 2025 کو اپنے بیٹے کا استقبال کیا اور اس کا نام ویہان کوشل رکھا۔
کٹرینہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گھر کے کچھ خاص لمحات کی تصاویر شیئر کیں۔ ایک تصویر میں ننھے ویہان کے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں میں بچوں کی مشہور کتاب “دی ویری ہنگری کیٹرپلر” کو پکڑے دکھایا گیا ہے۔ ایک اور تصویر میں گلابی پھولوں کا ایک خوبصورت گلدستہ اور وکی کوشل کا لکھا ہوا ایک پیارا نوٹ دکھایا گیا ہے۔ اس نوٹ میں لکھا ہے، “میرے پیاری، ماؤں کا پہلا دن مبارک! محبت کے ساتھ، ویہان اور پاپا کوشل۔

