ماروتی سوزوکی نے ہریانہ میں اپنے کھرخودا پلانٹ میں پیداوار شروع کی، کل پیداواری صلاحیت 5 لاکھ یونٹ ہوگئی

تاثیر 18 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 18 مئی: ملک کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ (ایم ایس آئی ایل) نے ہریانہ کے کھرکھودا میں اپنے دوسرے پلانٹ میں کمرشیل پیداوار شروع کر دی ہے، جس کی سالانہ پیداواری صلاحیت 2.5 لاکھ یونٹ ہے۔ اس سے کھرکھودا میں ماروتی کی کل صلاحیت بڑھ کر 5 لاکھ یونٹ ہو گئی ہے۔
ماروتی سوزوکی نے پیر کو کہا کہ نئے پلانٹ کے شروع ہونے کے ساتھ ہی گروگرام، مانیسر، کھرکھودا (ہریانہ) اور ہنسل پور (گجرات) میں اس کے پلانٹس میں کمپنی کی کل سالانہ پیداواری صلاحیت بڑھ کر 26.5 لاکھ یونٹ ہو گئی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ مکمل طور پر کام کرنے پر ، کھرکھودا پلانٹ پیرنٹ کمپنی سوزوکی کی سب سے بڑی چار پہیہ گاڑیاں تیار کرنے والے سائٹس میں سے ایک ہو جائے گا جس کی سالانہ 10 لاکھ گاڑیاں تیار کرنے کی صلاحیت ہوگی۔