گرلز ہائی اسکول سونتھا میں رکن اسمبلی سرور عالم نے کی میٹنگ۔

تاثیر 13 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کوچادھامن/کشنگنج(زاہدحسین مصباحی)کوچادھامن بلاک کے تحت سونتھا پنچایت کے ہائی اسکول مینجمنٹ کمیٹی اور اساتذہ کے ساتھ ایک اہم جائزہ میٹنگ کی گئی۔اس ملاقات کے دوران سکول کے تعلیمی نظام، طالبات کو درپیش مسائل اور سکول کے انفراسٹرکچر کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مقامی رکن اسمبلی سرور عالم نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم اور مستقبل ہماری ترجیح ہے۔ ہم اسکول کے بہتر ماحول اور معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔اس موقع پر رکن اسمبلی سرور عالم کا اسکول احاطے میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر اساتذہ کرام اسکول میں موجود تھے۔۔