تاثیر 13 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
چنئی، 13 مئی: تمل ناڈو قانون ساز اسمبلی میں وزیر اعلیٰ وجے کی زیرقیادت تمیلگا ویٹری کزگم (ٹی وی کے) حکومت نے آج اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ۔ وجے کو اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے 117 ایم ایل ایز کی حمایت درکار تھی،جبکہ انہوں نے ایوان کے فلور پر اسمبلی کے 144 اراکین کی حمایت حاصل کی۔ قابل ذکر ہے کہ اے آئی اے ڈی ایم کے کے 27 ارکان نے بھی حکومت کے حق میں ووٹ دیا۔
تمل ناڈو میں سیاسی ہلچل کے درمیان، اسمبلی کی کارروائی آج صبح 30 :9 بجے شروع ہوئی۔ آج کا دن تمیلگا ویٹری کزگم پارٹی کے لیے بہت اہم تھا۔ ریاست میں پہلی بار الیکشن جیت کر ٹی وی کے حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ آج ٹی وی کے حکومت کو قانون ساز اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کا وقت دیاگیا تھا۔ اسمبلی اسپیکر نے کارروائی شروع کی جس کے بعد ٹی وی کے حکومت کی تحریک اعتماد کے حوالے سے ووٹنگ کرائی گئی۔ اقتدار میں رہنے کے لیے تمل ناڈو کی ٹی وی کے حکومت کو کم از کم 118 ایم ایل اے کی حمایت درکار تھی۔ اعتماد کے ووٹ کے دوران حکومت نے 144 ارکان کی حمایت حاصل کی، اس طرح قانون ساز اسمبلی میںٹی وی کے نے کامیابی کے ساتھ اپنی اکثریت ثابت کردی۔

