اب سی این جی کی قیمت بڑھی، دہلی میں فی کلو گرام 83.09 روپے ہوئی

تاثیر 26 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 26 مئی :۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے ٹھیک ایک دن بعد آج سی این جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ آج سے سی این جی کی شرح 2 روپے فی کلو گرام بڑھا دی گئی ہے۔ 15 مئی کے بعد یہ چوتھا اضافہ ہے۔ اس تبدیلی سے قومی دارالحکومت دہلی میں سی این جی کی قیمت اب 83.09 روپے فی کلو گرام ہو گئی ہے۔
اس سے پہلے سی این جی کی قیمت میں 15 مئی کو 2 روپے، 18 مئی کو 1 روپیہ اور 23 مئی کو 1 روپیہ کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کا اثر سب سے زیادہ دہلی۔این سی آر میں دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ یہاں آٹو، ٹیکسی، اسکول وین اور پرائیویٹ کاروں میں سی این جی کا سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور گھریلو بجٹ پر دباو بڑھنے کا اندیشہ ہے۔