تاثیر 3 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 3 مئی: گجرات بی جے پی کے صدر جگدیش وشوکرما کے بناسکانٹھا میں ایک ریلی کے دوران کانگریس ایم پی گینی بین ٹھاکر کے بارے میں مبینہ تبصرہ نے ایک سیاسی تنازعہ کو جنم دیدیا ہے۔ کانگریس پارٹی نے اس تبصرہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے خواتین کے تئیں توہین آمیز قرار دیا ہے۔
لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ یہ تبصرے نہ صرف شرمناک ہیں بلکہ پارٹی کی خواتین مخالف ذہنیت کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے احترام کی بات کرنے کے باوجود ایسے واقعات پر وزیراعظم کی خاموشی تشویشناک ہے۔

