راہل گاندھی نے اقلیتی مشاورتی کونسل کی میٹنگ میں کی شرکت

تاثیر 23 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی: 23 مئی : ۔آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین اور راجیہ سبھا کے رکن عمران پرتاپ گڑھی کی قیادت میں تشکیل دی گئی قومی مشاورتی کونسل کی پہلی میٹنگ آج نئی دہلی میں کانگریس کے نو تعمیر شدہ ہیڈکوارٹر اندرا بھون میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے مہمان خصوصی اور مقرر کی حیثیت سے شرکت کی۔ اپنے خطاب راہل گاندھی نے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی کے کام کرنے کے انداز اور ملک بھر سے کانگریس پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی، علاقائی اور اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے ذمہ داران و بااثر شخصیات کو کو اکٹھا کرنے کے اقدام کی تعریف کی۔غور طلب ہے کہ قومی مشاورتی کونسل اپریل میں کانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی نے تشکیل دی تھی۔ میٹنگ میں ہندوستان کے سماجی تانے بانے اور آئینی اقدار کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں کانگریس لیڈران و اراکین نے فرقہ وارانہ اور تفرقہ پھیلانے والی طاقتوں کی ہم آہنگی، بھائی چارے اور آئین کی طرف سے دی گئی جمہوری آزادیوں کو نقصان پہنچانے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے اقلیتی مشاورتی کونسل کی میٹنگ کے دوران ملک بھر کے اقلیتی لیڈروں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست کے دن جلد ختم ہونے والے ہیں۔ ملک میں جو معاشی بحران آنے والا ہے وہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست کے گھٹنے ٹیک دے گا۔رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ کو دھمکیاں دی جارہی ہیں اور پھنسایا جارہا ہے، لیکن گھبرائیں نہیں، ملک آئین سے اور، محبت سے چلے گا، کانگریس پارٹی پورے ملک کے ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے۔