تاثیر 23 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 23 مئی: امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہیں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے مستقبل قریب میں وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کی پیشرفت اور علاقائی اور عالمی موضوعات و مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ روبیو نے وزیر اعظم کو دفاع، اسٹریٹجک ٹیکنالوجی، تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی کی سلامتی، کنیکٹیویٹی، تعلیم اور عوام سے عوام کے روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ روبیو نے مغربی ایشیا کی صورتحال سمیت مختلف علاقائی اور عالمی مسائل پر امریکی نقطہ نظر کو بھی شیئر کیا۔
مودی نے امن کی کوششوں کے لیے ہندوستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام تنازعات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے روبیو سے صدر ٹرمپ تک اپنی نیک خواہشات پہنچانے کی گذارش کی اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ آگے بھی بات چیت جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

