سکریٹری شہری ترقیات ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ بہار و انچارج سکریٹری روہتاس سندیپ کمار آر پڈکلکٹی نے لیا جائزہ

تاثیر 19 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

           سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 19 مئی 2026 کو کرائسز مینجمنٹ گروپ (سی ایم جی) کی ایک جائزہ میٹنگ شری سندیپ کمار آر پڈکلکٹی آئی اے ایس سکریٹری شہری ترقیات اور ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ بہار حکومت-کم-انچارج سکریٹری ضلع روہتاس کی صدارت میں منعقد ہوئی جسمیں ضلع کلکٹر روہتاس شریمتی ادیتا سنگھ، پولس سپرنٹنڈنٹ روہتاس روشن کمار، ایڈیشنل کلکٹر-کم-ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ روہتاس، ایڈیشنل کلکٹر-کم-ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر روہتاس، تمام سینئر ڈپٹی کلکٹر روہتاس، سب ڈویژنل افسران سہہسرام، بکرم گنج اور ڈہری روہتاس، ضلع روہتاس کے انتظامی افسر، ضلع روہتاس اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ انڈین آئل، ہندوستان پیٹرولیم، بھارت پیٹرولیم، ایل پی جی، پیٹرول، ڈیزل اور پی این جی ایریا مینیجرس موجود تھے ۔ روہتاس ضلع کے سکریٹری انچارج نے ضلع کی ایل پی جی سپلائی، بکنگ اور بیک لاگ کی صورتحال، پائپ لائن گیس کنکشن، یوریا اور ڈی اے پی کی دستیابی کا مکمل جائزہ لیا ۔ سکریٹری انچارج نے انڈین آئل کے ریجنل منیجر کو خصوصی طور پر روہتاس ضلع میں روزانہ 10,000 ایل پی جی سلنڈروں کی سپلائی میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی تاکہ ایل پی جی کی کمی کو ختم کیا جا سکے ۔ سیکرٹری انچارج نے تمام سب ڈویژنل افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں تمام گیس ایجنسیوں کا معائنہ کریں اور بیک لاگ کو کم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کریں ۔ سکریٹری انچارج نے روہتاس ضلع میں کام کرنے والے تمام ڈسٹری بیوٹرس کے پیٹرول اور ڈیزل اسٹاک کا جائزہ لیا، اور پتہ چلا کہ روہتاس ضلع میں فی الحال پیٹرول اور ڈیزل کا کافی ذخیرہ موجود ہے ۔ ضلع کلکٹر روہتاس شریمتی ادیتا سنگھ نے بتایا کہ روہتاس ضلع میں گھریلو گیس کافی مقدار میں دستیاب ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھریلو گیس، پٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق افواہوں پر دھیان نہ دیں ۔