بیس برسوں سے آبی جمعاؤ میں ڈوبی سڑک آج جدوجہد کی طاقت سے نمایاں ہونے لگی : ڈاکٹر جمال حسن

تاثیر 24 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضاامام): “کون کہتا ہے آسماں میں سراخ نہیں ہو سکتا،ایک پتھر تو طبیعت سے اچھالو یارو!” آج صبح دربھنگہ ضلع کانگریس کمیٹی (اربن) کے ضلع صدر ڈاکٹر جمال حسن نے پارشد مہاسنگھ کے صدر راجیو سنگھ اور پارشد راکیش پاسوان کے ساتھ صدر بلاک اور صدر تھانہ جانے والی سڑک کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران مقامی لوگوں نے ڈاکٹر جمال حسن کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انہیں دعائیں و مبارکباد پیش کیں۔ لوگوں نے کہا کہ تقریباً بیس برسوں سے آبی جمعاؤ کی سنگین پریشانی جھیل رہی یہ سڑک آج آپ کی پہل اور جدوجہد کی وجہ سے نظر آنے لگی ہے۔میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جمال حسن نے کہا کہ یہ کام فی الحال ایک عارضی حل ہے، لیکن میں دل سے ضلع مجسٹریٹ صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 17 تاریخ کو ہم نے اس سڑک کے مسئلے کو لے کر احتجاج کیا، 20 تاریخ کو ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی اور 21 تاریخ سے کام شروع ہوا۔ آج 24 تاریخ کو اس سڑک کی پوری تصویر بدل چکی ہے۔ جہاں گھٹنوں سے اوپر تک پانی بھرا رہتا تھا، آج وہاں دیکھ کر ایسا محسوس ہی نہیں ہوتا کہ کبھی یہاں آبی جمعاؤ تھا۔انہوں نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ کی نگرانی اور فوری کارروائی کی وجہ سے یہ ممکن ہو پایا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس طرح عارضی حل نکالا گیا ہے، اسی طرح جلد مستقل حل بھی نکالا جائے تاکہ مقامی لوگوں کو ہمیشہ کے لیے اس پریشانی سے نجات مل سکے۔ڈاکٹر جمال حسن نے کہا کہ آج یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ جدوجہد کرنے والوں کو کامیابی ضرور ملتی ہے۔ بغیر جدوجہد کے کسی کو کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ صدر بلاک اور صدر تھانہ کا راستہ آج پوری طرح نمایاں ہو چکا ہے، یہ میرے ساتھ ساتھ مقامی عوام کی جدوجہد اور اتحاد کا نتیجہ ہے۔وہیں پارشد مہاسنگھ کے صدر راجیو سنگھ نے بھی کہا کہ یہ کامیابی اجتماعی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ ہم سب نے مل کر لڑائی لڑی، تب جا کر یہ ممکن ہوا۔ آئندہ بھی اس سڑک کے مستقل حل کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔اس موقع پر سمیت سمن، منی شنکر، رام بابو یادو، سچن یادو، شبھم سنگھ، سنتوش چودھری، کمار گورو راج سمیت متعدد مقامی افراد موجود تھے۔