قبائلی وقار میلہ‌ انعقاد میں آج رہی ذبردست سرگرمی وزیر اشوک چودھری کی ہوئی آمد

تاثیر 19 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) قبائلی امور کی وزارت حکومت ہند کی طرف سے چلائی جانے والی عوامی بہبود کی اسکیموں کو فروغ دینے اور قبائلی برادریوں کو سرکاری اسکیموں سے جوڑنے کے مقصد کے ساتھ روہتاس ضلع میں “دھرتی آبا قبائلی گاؤں اتکرش ابھیان” کے تحت “ٹرائبل ڈگنیٹی فیسٹیول 2026 پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے ۔ (PM-JANMAN) یہ مہم “عوامی شرکت سب سے پہلے، دور” کے جذبے پر مبنی ہے ۔ ضلع کلکٹر روہتاس شریمتی ادیتا سنگھ نے تو کل اسکا افتتاح کرتے بتایا تھا کہ مورخہ 19 مئی 2026 سے مورخہ 25 مئی 2026 تک ضلع کے مختلف بلاکوں میں قبائلی اکثریتی دیہاتوں میں خصوصی کیمپ اور بیداری پروگرام منعقد کئے جائیگے، ان کیمپوں کے ذریعہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی مختلف اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کی جائینگی اور قبائلیوں کے مسائل کو حل کیا جائیگا ۔ ضلع کلکٹر نے کہا تھا کہ مہم کے دوران مختلف محکمے ہر بلاک، پنچایت اور گاؤں کی سطح پر تال میل سے کام کرینگے ۔ کیمپوں میں موصول ہونے والی درخواستوں اور شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی جائیگی تاکہ اہل استفادہ کنندگان اسکیموں سے براہ راست فائدہ اٹھا سکیں ۔ مزید برآں گاؤں کی سطح کی ٹیمیں اسکیموں کی اصل حالت کا جائزہ لینے کیلئے علاقے کا دورہ کرینگی ۔ انھوں نے کہا تھا کہ یہ مہم محض ایک سرکاری پروگرام نہیں ہے بلکہ قبائلی برادریوں کی مجموعی ترقی اور سماجی بااختیار بنانے کیلئے ایک اہم اقدام ہے ۔ اس مہم کے ذریعے تعلیم، صحت، رہائش، پینے کے پانی، سماجی تحفظ، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق اسکیموں کی معلومات آخری فرد تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ضلع کلکٹر روہتاس شریمتی ادیتا سنگھ نے ضلع کے باشندوں، عوامی نمائندوں، سماجی تنظیموں اور متعلقہ عہدیداروں سے اپیل بھی کی تھی کہ وہ “قبائلی وقار میلہ 2026 کو کامیاب بنانے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس میں شامل کرنے میں فعال تعاون کریں ۔ انھوں نے خاص طور پر قبائلی برادری کے لوگوں پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے قریب لگائے گئے کیمپوں کا دورہ کر حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی اسکیموں کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور اسکیموں سے استفادہ حاصل کریں، روہتاس کی ضلع انتظامیہ قبائلی برادری کی ترقی اور بہبود کیلئے پوری طرح پرعزم ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی مستحق شخص سرکاری اسکیموں کے فوائد سے محروم نہ رہے، ضلع کلکٹر نے مہم کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام عہدیداروں اور ملازمین کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے عوام کی شرکت کو اس مہم کی سب سے بڑی طاقت قرار بتایا تھا، جسکو لیکر آج روہتاس ضلع کے کئی علاقوں میں وزیر بہار سرکار و روہتاس ضلع انچارج وزیر اشوک چودھری و دیگر ایم ایل اے کا دورہ ہوا کیمپ لگا سہولیات کی اشیاء تقسیم کاری کے ساتھ کئی مسائل بھی حل کئے گئے جسمیں ضلع کلکٹر روہتاس شریمتی ادیتا سنگھ کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر وجئے کمار پانڈے و ضلع کے دیگر افسران کافی سرگرم دکھے ۔