تاثیر 2 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
غزہ،02مئی:ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے ایران جنگ میں مصرف ہونے کے دورانیے میں دونوں ملکوں کے باہمی تعاون اور کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کرنے والا ‘سول ملٹری کوآپریشن سنٹر’ صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کو لگنے والے دھچکوں کے باعث بند ہونے کے قریب آگیا ہے۔ان ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے زیر قیادت قائم کیا گیا یہ فورم بین الاقوامی سیکیورٹی مشن کے طور پر ان امور کی مانیٹرنگ کرتا ہے جو امریکہ کو سونپے گئے ہیں۔ اس کے ناقدین کے مطابق بھی یہ ادارہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کرنے اور اسرائیلی ناکہ بندی میں چلے آنے والے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل میں ناکام ثابت ہوا ہے۔ اس لیے اب بند ہونے کے قریب ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘روئٹرز’ کو بتانے والے ذرائع کے بقول ‘سی ایم سی سی’ کو امریکہ کی انتظامیہ بند کرنے والی ہے۔ ‘رائٹرز’ کے مطابق اس کی بندش صدر ٹرمپ کے غزہ کے لیے امن منصوبے کے لیے سخت خطرناک ہو گی۔ کیونکہ ٹرمپ امن منصوبہ اسرائیل کے غزہ میں بار بار حملوں کی وجہ سے اور حماس کے خود کو غیر مسلح کرنے سے انکار کی وجہ سے پہلے ہی کھٹائی میں پڑا ہوا ہے۔

