تاثیر 20 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 20 مئی:نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن بدھ کو دہرادون پہنچے، جہاں انہوں نے اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی اور سابق مرکزی وزیر بی سی کھنڈوری کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
آنجہانی رہنما کو یاد کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ میجر جنرل بی سی کھنڈوری ایک غیر معمولی رہنما، ایک باوقار سپاہی اور ایک تجربہ کار منتظم تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی قوم اور عوام کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور کنکٹیویٹی کو بہتر بنانے میں کھنڈوری کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ نائب صدر کے مطابق، ان کا طرزعمل، دیانتداری اور ترقی پر مبنی نقطہ نظر ملک کی ترقی کیلئے ہمیشہ ایک نقوش راہ بنارہے گا۔

