وائلڈ لائف کی ٹیم نے جال میں پھنسے دو سانپوں کو ریسکیو کیا

تاثیر 22 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 22 مئی:محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن کی ٹیم نے راجوری میں ایک جال میں پھنسے دو سانپوں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران بچا لیا۔ حکام کے مطابق دونوں سانپ زخمی حالت میں پائے گئے تھے۔اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں نے دسال مارکیٹ، راجوری کے نزدیک دو سانپوں کو جال میں پھنسا ہوا دیکھا، جس کے بعد محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن کی ٹیم فوری طور موقع پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔محکمہ کی ٹیم نے دونوں ‘‘رائل اسنیک’’ کو احتیاط کے ساتھ جال سے آزاد کیا۔