تاثیر 16 مئی ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور، 16 مئی: ٹریک کی حفاظت، آپریشنل کارکردگی اور سفر کے معیار کو بہتر بنانے کے مقصد کے ساتھ مشرقی ریلوے کے مالدہ ڈویڑن نے کہلگاؤں اسٹیشن یارڈ میں فورسڈ لے آؤٹ (ریل پٹری کا وہ حصہ جس میں خرابی آ گئی ہو) کو درست کرنے کا کام کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ مالدہ ڈویڑن کے پی آر او نے ہفتہ کے روز یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کام منیش کمار گپتا، ڈویڑنل ریلوے مینیجر، مالدہ کی رہنمائی اور مالدہ کے سینئر ڈویڑنل انجینئر (کوآرڈینیشن) نیلیش کمار گورو کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔

