تاثیر 20 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سپول، 19 جون :ضلع کے بسنت پور بلاک کے تحت واقع ہردی نگر پنچایت کے وارڈ نمبر 5 میں جنگلی پھل (برگنڈی) کے بیج کھانے سے 14 بچوں کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ اس واقعہ سے ان کے اہل خانہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور تمام بچوں کو فوری طور پر ویرپور سب ڈویڑنل اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
معلومات کے مطابق بچے کھیل رہے تھے اور برگنڈی پھلوں کے بیج کھا رہے تھے۔ تھوڑی دیر بعد پیٹ میں درد، الٹی اور بے چینی کی شکایت کرنے لگے۔ بچوں کی حالت بگڑتی دیکھ کر اہل خانہ گھبرا گئے اور اسپتال پہنچ گئے۔اسپتال پہنچنے والے بچوں کی بڑی تعداد نیاسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ایک مختصر خوف و ہراس پھیلا دیا۔

