وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے 286 کروڑ روپے کے 157 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

تاثیر 20 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 19 جون:بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے جمعہ کے روز لوک سیوک آواس واقع سنکلپ آڈیٹوریم سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے شہری ترقی اور ہاو? سنگ ڈیپارٹمنٹ کے 286 کروڑ روپے کے 157 اہم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس میں 239 کروڑ روپے کے 114 مکمل شدہ پروجیکٹوں کا افتتاح اور 47 کروڑ روپے کے 43 نئے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔اس موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت بہار کے شہروں کو جدید، صاف ستھرا، منظم اور عالمی معیار کا بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقی یافتہ ہندوستان کے وڑن اور سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خوشحال بہار کے وڑن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے شہری ترقی کے میدان میں وسیع پیمانے پر اسکیمیں نافذ کی جارہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پٹنہ ملک کے قدیم اور شاندار شہروں میں سے ایک ہے۔ اس کے تاریخی ورثے کا تحفظ اور اسے جدید ترقی سے ہم ا?ہنگ کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ شہر کو خوبصورت بنانے، انفراسٹرکچر کو وسعت دینے اور شہری سہولیات کو مستحکم کرنے کے لیے کئی پرجوش منصوبے نافذ کیے جا رہے ہیں۔