تاثیر 20 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
علی گڑھ, 19 جون:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کے 20 طلبہ نے یو پی ایس سی سول سروسز ابتدائی امتحان 2026 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے اے ایم یو کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے امید ظاہر کی کہ یہ امیدوار محنت و لگن کے ساتھ اپنی تیاری جاری رکھیں گے اور سول سروسز کے مینز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونیورسٹی کا نام روشن کریں گے۔
آر سی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد حسن نے اس کامیابی کو طلبہ کی سخت محنت اور اکیڈمی کی جانب سے معیاری کوچنگ، رہنمائی اور تعلیمی معاونت فراہم کرنے کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ڈاکٹر محمد فیروز احمد، ڈاکٹر علی عمران اور ڈاکٹر رباب خان نے بھی کامیاب امیدواروں کو مبارک باد پیش کی۔

