وزیر اعلیٰ کی وارننگ کے 12 گھنٹے میں ایکشن، ہمایوں کبیر کے جلسے کے تین منتظمین گرفتار

تاثیر 30 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 30 جون: عام جنتا اْننین پارٹی کے سربراہ اور مرشد آباد ضلع کے نوادا سے ایم ایل اے ہمایوں کبیر کے متنازعہ اور اشتعال انگیز تبصرہ کے سلسلے میں پولس نے بڑی کارروائی کی ہے اور ان کی ریلی کے تین منتظمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی وزیر اعلی شبھیندو ادھیکاری کی اسمبلی میں سخت انتباہ کے تقریباً 12 گھنٹے کے اندر سامنے آئی۔

گرفتار افراد کی شناخت غلام مصطفیٰ، محمد امین الحق اور انیس الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے پیر کی رات دو الگ الگ کارروائیوں میں تینوں کو حراست میں لیا۔

حال ہی میں، مرشد آباد کے ریجی نگر اور شکتی پور میں ریلیوں کے دوران عام جنتا اننین پارٹی کے ایم ایل اے ہمایوں کبیر کے کچھ بیانات نے تنازعہ کو جنم دیا۔ الزام ہے کہ ان کی تقریروں میں اشتعال انگیز تبصرے تھے۔ اس سلسلے میں ریجی نگر اور شکتی پور پولیس اسٹیشنوں میں دو الگ الگ ایف آئی آر درج کی گئیں۔