انجمن ترقیٔ اردو ضلع بیگوسرائے کی کمیٹی کی تشکیلِ نو کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد

تاثیر 29 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بیگوسرائے، ( کونین علی ) انجمن ترقیٔ اردو ضلع بیگوسرائے کی نئی کمیٹی کی تشکیلِ نو کے سلسلے میں آج ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیم کو مزید فعال، منظم اور عوامی سطح پر مؤثر بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اجلاس کی صدارت مونگیر کمشنری کے آرگنائزرحافظ محمد روح اللہ نے کی۔ اس موقع پر قاری ارمان نظر الحق جامعی، حافظ و قاری محمد نہال الدین اشاعتی، مولانا فضل اکبر اور حافظ تکمیل سمیت دیگر ذمہ داران و معزز اراکین شریک ہوئے۔ اجلاس میں انجمن کی نئی کمیٹی کی تشکیل، اردو زبان و ادب کے فروغ، تعلیمی و ادبی سرگرمیوں کے انعقاد، نئی رکنیت سازی اور ضلع بھر میں انجمن کی سرگرمیوں کو وسعت دینے کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کی گئیں۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انجمن ترقیٔ اردو ضلع بیگوسرائے کو مزید مضبوط، فعال اور عوامی امنگوں کے مطابق ایک مثالی ادبی و سماجی تنظیم بنایا جائے گا۔ منگیر کمشنری کے آرگنائزر حافظ محمد روح اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ انجمن کا بنیادی مقصد اردو زبان، ادب اور تہذیب کے فروغ کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو اردو سے جوڑنا اور ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے تمام اراکین سے باہمی تعاون، اتحاد اور اخلاص کے ساتھ تنظیمی ذمہ داریاں نبھانے کی اپیل کی۔اجلاس خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا، جہاں شرکاء نے جلد از جلد نئی کمیٹی کو حتمی شکل دینے اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر متفقہ طور پر کام کرنے کا عزم کیا۔