راجوری کے گمبھیر مغلاں علاقے میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن 26 ویں روز میں داخل

تاثیر 18 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں، 17 جون : ضلع راجوری کے منجاکوٹ سیکٹر کے گمبھیر مغلاں علاقے کے دوری میل جنگلات میں جاری آپریشن شیروالی بدھ کے روز 26ویں دن میں داخل ہو گیا۔ یہ حالیہ برسوں میں خطے کی طویل ترین انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے گھنے جنگلات اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں تلاشی اور محاصرہ کارروائیوں کو مزید تیز کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق دوریمیل کی بلند و بالا پہاڑیوں، چٹانی راستوں اور گھنی جھاڑیوں کے باعث فورسز کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم اہلکار مسلسل چوکس رہتے ہوئے مشتبہ نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آپریشن شیروالی مئی کے اواخر میں شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد دوریمیل-گمبھیر مغلاں سیکٹر کے جنگلاتی اور پہاڑی علاقوں میں چھپے دہشت گردوں اور دراندازوں کا سراغ لگا کر انہیں بے اثر بنانا ہے۔