تاثیر 24 جون ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 24 جون: کیندریہ ودیالیوں کے لئے 36 ویں قومی یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ (2025تا2026) کے لئے انعامات کی تقسیم کی تقریب جمعرات، 25 جون کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے جی ایم سی بالیوگی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال تقریب کی صدارت کریں گے اور فاتح طلباء اور اسکولوں کو انعامات پیش کریں گے۔
پارلیمانی امور کی وزارت نے بدھ کو کہا کہ ڈاکٹر راجندر پرساد کیندریہ ودیالیہ، صدر اسٹیٹ، دہلی کے طلباء نے قومی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی، اس تقریب میں وہ اپنی یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاس کادوبارہ مظاہرہ کریں گے۔

